وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا ڈیبٹ ریکارڈنگ اینڈ رپورٹنگ سینٹر کا دورہ

منگل 28 جنوری 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اقتصادی امور ڈویژن میں قائم ڈیبٹ ریکارڈنگ اینڈ رپورٹنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ پیر کودورہ کے موقع پر وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ڈیبٹ رپورٹنگ سینٹر کو یو این سی ٹی اے ڈی اور عالمی بینک کی گرانٹ سے ڈیبٹ مینجمنٹ اینڈ فنانشل سسٹم ورژن 6.0 (ڈی ایم ایف اے ایس) میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد غیر ملکی سرکاری قرضوں کی مؤثر منصوبہ بندی، پراجیکٹنگ اور مانیٹرنگ، اندرونی اور بین الاقوامی اقتصادی منظر ناموں کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی پرپوزل کے ضمن میں مالیاتی اور آپریشنل تجزیہ کاری، غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی، قرضوں کی پائیداریت کا تجزیہ اور وسط مدتی ڈیبٹ سٹرٹیجی کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر کو ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کی ریکارڈنگ اور اس کی تقسیم و ترسیل و جملہ تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں