وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چین کے سفیر یاؤ جِنگ کی ملاقات‘

چین کی پاکستانی صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 27 فروری 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین کی پاکستانی صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بندرگاہوں کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پورٹس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملا قات میں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے درمیان ریل اور روڈ کا جال بچھانے پر بھی بات کی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بندرگاہوں سے جڑے صنعتی علاقوں میں تیار شدہ مصنوعات دنیا بھر میں برآمد کی جائیں گی۔ سی پیک مکمل فعال ہونے سے معیشت مزید مستحکم ہو گی۔ پاکستان مستقبل قریب میں خطے میں ایک بڑی اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں