احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپی1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم ہوں گے، مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے یک مشت ادا کر دئیے جائیں گے، معاون خصوصی کا بیان

پیر 6 اپریل 2020 14:32

احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ پروگرام محروم طبقات کی معاشی مشکلات دور کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس اور عوام کی خدمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپی1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے یک مشت ادا کر دئیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے اس تاریخی اقدام کے ثمرات چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحق گھروں تک پہنچیں گے۔

انہوںنے کہاکہ امداد کی فراہمی کے لئے جانچ پڑتال کا مؤثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے تاکہ شفافیت کے عمل پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوںنے کہاکہ رواں ہفتے حقداروں کو یہ رقوم ملنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مستحقین شراکتی بینکوں سے رقم وصول کر سکیں گے،علاوہ ازیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اضافی کاؤنٹرز کا انتظام بھی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں