وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کے درمیان ملاقات

ہفتہ 30 مئی 2020 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوئی۔ بابر اعوان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، پارلیمنٹ میں قانون سازی سمیت آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بابر اعواں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں قانونی معاملات میں اہم اصلاحات کی جائینگی گی۔وزیراعظم نے لاء ریفارمز کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم کمیٹی کو خود مانیٹر کریں گے اگلے ہفتے پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار سے 5 ہفتے قانون سازی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ پولیس ریفارمز اور سستا انصاف سمیت خواتین کے حق وراثت کے قوانین میں اصلاحات کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں