امریکا میں ہوٹل روزویلٹ کی نجکاری روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی

نہ ہوٹل بیچ رہے ہیں نہ اس کی نجکاری کر رہے ہیں، حکومت ایڈوائزر مقرر کر رہی ہے کہ ہوٹل کو کیسے مستقبل میں منافع بخش بنایا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 12:37

امریکا میں ہوٹل روزویلٹ کی نجکاری روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی 2020ء) امریکہ میں ہوٹل روزویلٹ کی نجکاری روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے جس میں ڈپٹی اٹآرنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نہ ہوٹل بیچ رہے ہیں نہ اس کی نجکاری کر رہے ہیں، حکومت ایڈوائزر مقرر کر رہی ہے کہ ہوٹل کو کیسے مستقبل میں منافع بخش بنایا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے وفاق کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ روز ویلٹ ہوٹل میں جوائنٹ وینچر تو نہیں ہو رہا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا، یہ سب اخباری خبریں ہیں۔

(جاری ہے)

سماعت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اثاثے کو ایسے ہی نہیں پھینک دینا چاہیئے، جیسے عمومی طور پر ہم کرتے ہیں، آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ فزیبلٹی صرف منافع بخش ہونے سے متعلق تیار ہو رہی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری اپنے فرنٹ مین کے ذریعے اس ہوٹل کو خریدنا چاہتے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا یہاں ٹیلنٹ نہیں کہ غیر ملکی اسپیشلسٹ ہائر کر کے خدمات لے رہے ہیں؟ ایسے نہ کریں یہ قومی اثاثہ ہے، کسی کا ذاتی نہیں، نہ کسی کا ذاتی مفاد ہونا چاہیے۔ تاہم عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آئندہ اس طرح کا کچھ ہو تو آپ دوبارہ رٹ دائر کریں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت کی جانب سے سے روزویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ملکیت ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل نجکاری آرڈیننس 2000 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔بورڈ نے اس سلسلے میں مالیاتی مشیر کی تعیناتی کا مرحلہ شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جب کہ ٹاسک فورس اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی تاکہ نجکاری آرڈیننس 2000 کے تحت تمام شرائط و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے اس معاملے کو طے کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں