خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارک ہو، وزیراعظم پاکستان عمران خان کل پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے، ڈاکٹر شہباز گل

جمعرات 13 اگست 2020 15:32

خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارک ہو، وزیراعظم پاکستان عمران خان کل پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے، ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج سہ پہر پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں، پشاور اور کے پی کے کی عوام کو مبارک ہو۔

(جاری ہے)

جمعرات کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے وسیم عباسی کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ بی آر ٹی کا افتتاح منسوخ ہونے کی خبر جھوٹی ہے اور یہ نامکمل منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا فیز ون ہے۔ باقی ہمیں پتہ ہے آپ کو یہ منصوبہ ایسے ہی نظر آنا ہے اور کوا بھی سفید ہی رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں