ٹڈی دل، ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے جہاز اور سپرے کیلئے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے ،قائمہ کمیٹی سینٹ
پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقامی ممبران اسمبلی کو بھی اپنے اقدامات پر اعتماد میں سے لیں، چیئر مین کمیٹی حکومت فوری طور پر ٹڈی دل کے آئندہ سال حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کی ہدایت
منگل 22 ستمبر 2020 13:29
(جاری ہے)
عثمان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں ٹڈی دل کی بریڈنگ روکنے کیلئے ایریل سپرے کیا جائے ۔ عثمان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کو ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ فنڈز فراہم کیے جائیں ۔
سیکریٹری وزارت غذائی تحفظ عمر حمید نے کہاکہ یمن والی ٹڈی دل کا حملہ نہیں ہوا ،بلوچستان کے اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ،پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے کم عملے اور مالی وسائل کے باوجود بہت اچھا کام کیا ،ٹڈی دل کے علاؤہ کوویڈ 19 اور سیلاب سے بھی زراعت متاثر ہوئی ،جنوبی بلوچستان میں زراعت کیلئے ایک خصوصی پیکیج تیار کیا جا رہا ہے ۔ سید مظفر حسین شاہ نے کہاکہ کمیٹی نے ایک سال پہلے ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا کہا ، ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے جہاز اور سپرے کیلئے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے ، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقامی ممبران اسمبلی کو بھی اپنے اقدامات پر اعتماد میں سے لیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ٹڈی دل کے آئندہ سال حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ۔ سیکرٹری غذائی تحفظ نے کہاکہ ٹڈی دل پر سپرے کیلئے تین طیارے حاصل کیے گئے ہیں، چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ تین طیارے بہت کم ہیں اور طیارے حاصل کریں ، ایک سال پہلے بتایا گیا تھا کہ دو ماہ میں مطلوبہ طیارے اور سپرے حاصل کر لیے جائیں گے ۔ چیئر مین نے کہاکہ اب سیکریٹری غذائی تحفظ نے یقین دھانی کروائی ہے کہ دو ماہ میں مزید طیارے حاصل کر لیے جائیں گے ۔چیئر مین نے کہاکہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ عملے کی فوری کیلئے وزارت غذائی تحفظ کو فوری طور پر لکھے اور کمیٹی کو آگاہ کرے۔ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن فلک ناز نے کہاکہ ملک بھر میں ٹڈی دل اب ختم ہو گیا،ملک میں تین لاکھ ایکڑ رقبہ ایسا ہوتا ہے جہاں ٹڈی دل کی افزائش ہو سکتی ہے ،صرف لسبیلہ ایسا علاقہ جہاں اس کی اب بھی افزائش ہو رہی ہے ،ہمارے پاس سپرے وافر مقدار میں موجود ہے ،محکمے کے پاس 20 سے زائد گاڑیاں ہیں ۔ چیئر مین نے کہاکہ کم از کم ایک ڈویڑن میں پلانٹ پروٹیکشن کیلئے تین سے چار گاڑیاں ہونی چاہئیں ، ٹڈی دل سے کاشتکاروں کو بہت نقصان ہوا ۔ ڈی پلانٹ پروٹیکشن نے کہاکہ جنوبی پنجاب راجن پور میں کافی مسئلہ تھا وہاں 25 دن میں مسئلے کا حل کیا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی