وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ،علی امین گنڈا پور

گلگت بلتستان مستقل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کو طور پر سامنے آئے گا، وفاقی وزیر امو ر کشمیر

منگل 22 ستمبر 2020 18:23

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ،علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہاہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ، گلگت بلتستان مستقل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کو طور پر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان میر افضل نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

وفاقی وزیر اعلی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ گلگت بلتستان مستقل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کو طور پر سامنے آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک ،سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں