نیئر بخاری کی پی ایس 52عمرکوٹ سے پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی پر جیالوں کو مبارکباد

پیپلز پارٹی امیدوار کی فتح عوام کی فتح ہے ،ووٹرز نے 11جماعتی مفاد پرست ٹولے کو مسترد کیا،نیب کی سیاسی انجینئرنگ کے بعد جعلسازی اور فراڈ کے راز فاش ہو رہے ہیں،نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، بیان

منگل 19 جنوری 2021 17:15

نیئر بخاری کی پی ایس 52عمرکوٹ سے پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی پر جیالوں کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید نیئر حسین بخاری نے پی ایس 52عمرکوٹ سے پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی پر جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی امیدوار کی فتح عوام کی فتح ہے ،ووٹرز نے 11جماعتی مفاد پرست ٹولے کو مسترد کیا ہے،نیب کی سیاسی انجینئرنگ کے بعد جعلسازی اور فراڈ کے راز فاش ہو رہے ہیں،نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔

ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے پی ایس 52عمرکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں نے تیر کی جیت کا تسلسل برقرار رکھا ،پیپلز پارٹی امیدوار کی فتح عوام کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز نے 11جماعتی مفاد پرست ٹولے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے سیاسی انجینئرنگ کے بعد جعلسازی اور فراڈ کے راز فاش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ سکینڈل نیب کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کا شور مچا کر عوام کی مقبول سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ،عوام کے منتخب نمائندے ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آمروں سے نہ آئین شکنی اور نہ ہی اثاثوں متعلق پوچھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد سے جمہوریت آزاد ہوگی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں