مریم نواز الیکشن کمیشن آنے سے پہلے مولانا کی رہائش گاہ پہنچی

روٹ کی تبدیلی سے کارکنا ن کا استقبالیہ کیمپ منٹوں میں ویران ہو گیا

منگل 19 جنوری 2021 21:35

مریم نواز الیکشن کمیشن آنے سے پہلے مولانا کی رہائش گاہ پہنچی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز الیکشن کمیشن آنے سے پہلے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچی ،مری ایکسپریس سے اترتے ہوئے روٹ کی تبدیلی نے سیکڑوں کارکنا ن کا استقبالیہ کیمپ منٹوں میں ہی ویران ہو گیا،گزشتہ روز مریم نواز اچانک بنی گالا کا روٹ اختیار کیا تو اس دوران مری ایکسپریس پر لگے استقبالیہ کمیپ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور انہوںنے فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پہنچا جائے ،کیمپ چھوڑتے ہی بیشتر کارکنان لیڈر کی زیارت سے محروم ہونے کے صدمہ کے باعث واپس گھروں کو لوٹ گئے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں