مراد علی شاہ کی نااہلی پر نظرِثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جمعہ 22 جنوری 2021 16:33

مراد علی شاہ کی نااہلی پر نظرِثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ کے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق نظرِثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 28 جنوری کو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق نظرِثانی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔روشن علی نامی شہری کی جانب سے اقامے اور دہری شہریت پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کی مرکزی درخواست خارج کر دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں