پی پی اور (ن) لیگ کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، فواد چوہدری

غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، ٹویٹ

منگل 26 جنوری 2021 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے، ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہا جائے تو وہ اس پر تیار نہیں، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ اور تیسرے دن استعفے کی باتیں کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن اور عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کری

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں