شیخ رشید نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 25 فروری 2021 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) وفاقی و زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔شجر کاری مہم کا آغاز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پودا لگا کر کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا منسٹر کالونی میں موسم بہار کے حوالے سے نئی شجر کاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ماحولیات میں بہتری کے لئے ایک نئے سمال سکیل پارک کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سی ڈی اے پارک اور جاگنگ ٹریک بنائے گا۔پارک ایک سمال سکیل پر تعمیر ہوگا۔کالونی میں غیر آباد جگہ کو پارک کے لئے بروئے کار لایا جائیگا۔پرندوں کی افزائش اور پناہ گاہوں کے لئے پھل دار درخت لگائے جائینگے۔منسٹر کالونی کو برڈ فرینڈلی بنایا جائیگا۔پرندوں کی پناہ گاہوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔پارک اور شجر کاری کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں