مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

سلیکٹیڈ صدر جعلی وزیراعظم کے کہنے پر ریفرنسز بھیج کر سپریم کورٹ کو ماورائے ائین دبائوں میں لانے کی کوشش کر رہا ہے، سربراہ پی ڈی ایم

پیر 1 مارچ 2021 18:03

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ صدر جعلی وزیراعظم کے کہنے پر ریفرنسز بھیج کر سپریم کورٹ کو ماورائے ائین دبائوں میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر کا آرڈینس اور ریفرنس دونوں ائین کے خلاف ہے، اوپن بیلٹ آرڈینس نے عدلیہ اور قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ابھی تک تو محسوس ہورہا تھا کہ حکومت کے سینے میں دل نہیں، اب محسوس ہورہا کہ ان کی انکھو میں شرم و حیاء بھی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے ،صدر خود مستعفی ہوجائے ، نہیں تو صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک بھی آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اتنے بے بس ہے کہ اپنی مرضی سے اپنے استعفیٰ کا اختیار بھی نہیں رکھتے، جسٹس فائز عیسی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے معزز ججز کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ اوپن بیلٹ ریفرنس سے عدلیہ اور سیاست دانوں کو لڑوانے کی کوشش کی گئی، صدر کے ارڈینس اور ریفرنسز ائین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ایسے نا اہل شخص کو صدارتی عہدے پر بیٹھے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد معاملہ اب الیکشن کمیشن کی کورٹ میں ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن حقیقی معنوں میں ثابت کرنے کی کوشش کریں گا کہ وہ ایک با اختیار ادارہ ہے، سپریم کورٹ کے موجودہ فیصلے نے الیکشن کمیشن کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 2018 کے جعلی انتخابات کا دھبہ اس فیصلے سے دھویا نہیں جاسکے گا، الیکشن کمیشن کا ٹیسٹ کیس پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس ہے، سپریم کورٹ کا موجودہ فیصلہ خوش ائند ہے، جس نے الیکشن کمیشن کی خود مختاری پر زور دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے تمام ریاستی اداروں کو الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کا کھا گیا ہے ، سپریم کورٹ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے والے سرکاری افسران سے پیدا ہونے والی صورت حال پر سوموٹو نوٹس لے، سپریم کورٹ ملک میں آنے والے انتخابات کی شفافیت کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں