وفاقی وزیربحری امور کی مصر کے سفیر سے ملاقات

گواد پورٹ اتھارٹی اور سوئز کینال اتھارٹی کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت اور ملکر کام کرنے پر بات چیت

جمعہ 16 اپریل 2021 20:29

وفاقی وزیربحری امور کی مصر کے سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے مصر کے سفیر طارق دروف کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر کاشانی بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گواد پورٹ اتھارٹی اور سوئز کینال اتھارٹی کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت اور مل کر کام کرنے پر گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان اور مصر بحری امور کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، علی زیدی نے مصری سفیر کو جلد گوادر پورٹ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں