چیف جسٹس کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی

مجھے کورونا ہوا ہے پھربھی آگیا ہوں، وکیل ، آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، چیف جسٹس ۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں میں اسپرے کیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 20:47

چیف جسٹس کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی، جس پروکیل خالد محمود نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کواس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پروکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہرنکل گئے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسارکیا کہ فائل کون اٹھا کرلایا جس پرعملے نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بارکا ملازم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملازم کومعلوم ہے وکیل کوکورونا ہوا ہے پھرفائل نہیں اٹھانا چاہیے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں میں اسپرے کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں