ملک بھر میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کورونا ویکسی نیشن کا ریکارڈ بن گیا

12 سے 18جون تک 23 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ، جو کسی بھی ایک ہفتے میں کی گئی سب سے زیادہ ویکسی نشین ہے، ویل ڈن پاکستان! آئندہ ہفتے ہم نیا ریکارڈقائم کریں گے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 جون 2021 11:03

ملک بھر میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کورونا ویکسی نیشن کا ریکارڈ بن گیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2021ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 سے 18جون تک 23 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ، جس کی ایک دن ویکسین لگانے کی شرح 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد بنتی ہے ، یہ کسی بھی ایک ہفتے میں کی گئی سب سے زیادہ ویکسی نشین ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ ویکسین آج پاکستان پہنچ جائے گی جب کہ آئندہ 10 دن میں 50 لاکھ ویکسین پاکستان آجائے گی ، جس کے بعد آئندہ ہفتے ہم نیا ریکارڈقائم کریں گے۔

 
بتایا گیا ہے کہ چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، 20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20 جون اتوار کو پاکستان پہنچ جائے گی، چین سے رواں ماہ تیار ویکسین کی50 لاکھ اور کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خام مال کی صورت ملیں گی ، ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ماہ پاکستان کیلئے مجموعی طور پر کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں آئیں گی ، رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 20 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔

(جاری ہے)

20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20 جون اتوار اور21 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔ دوسری طرف ایکسپو سنٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے ویکسین لگوانے کے لیے حلف نامے پر دستخط کی شرط لگادی گئی ، ویکسین سنٹر کے عملے نے ہر شخص سےانگریزی میں حلف نامہ لینا شروع کردیا جس کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی ، یہ حلف نامہ 40 سال اور اس سے کم عمر افراد سے لیا جارہا ہے ، جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ان سے دستخط کی بجائے حلف نامے پر انگوٹھے لگوائے جارہے ہیں، ویکسین لگوانے افراد نے اس حلف نامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں تو پہلے بتانا چاہیے تھا اور تشہیر کرنی چاہیے تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں