اسلام آباد ، معمولی تلخ کلامی پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیے

عید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی جس کو لینے کے لیے شوہر ذیشان علی اس کے گھر آیا تو تلخ کلامی ہوگئی جو اس قدر بڑھی کہ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں۔ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 جولائی 2021 18:59

اسلام آباد ، معمولی تلخ کلامی پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے غوری گارڈن میں پیش آیا جہاں میاں بیوی نے معمولی سی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں اور بیوی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ دونوں میاں بیوی علیحدہ رہتے تھے کیوں کہ ان کے درمیان 5 سالہ بیٹے کی وجہ سے تنازع چل رہا تھا اورعید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی جس کو لینے کے لیے شوہر ذیشان علی اس کے گھر آیا تو تلخ کلامی ہوگئی جو اس قدر بڑھی کہ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں کے پاس موجود اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ ایک دوسرے پر فائرنگ کی وجہ سے میاں بیوی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے بعد راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گزشتہ روز واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی ، خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل کیا جب کہ خاتون کو زخمی کر دیا ، خاتون کو علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا ، غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اسپتال میں دم توڑی گئی۔

اس واقعے نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ، واقعے پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تاہم پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا ہے کہ افسوسناک واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، جس حوالے سے ریڈز کیے جارہے ہیں ، مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں