فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بہترین کارکرگی پر وزیراعظم عمران خان بھی معترف

ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 جولائی 2021 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جولائی 2021ء) : وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔ ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے، اب تک جولائی کے مہینے میں یہ ہدف سب سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی کے لیے ہدف سے 22 فیصد زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے کو ایف بی آرنے 4ہزار732ارب روپے کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی تھی ٹیکس ریونیو4ہزار691ارب روپے کے ہدف سے تجاوزکرگیا تھا اور یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ مالی سال میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس ادائیگی میں53 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ ایف بی آر کے مطابق ادا شدہ ٹیکس گزشتہ سال اس عرصہ میں 33.1ارب روپے تھا۔اس سال ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 50.6ارب روپے رہا ۔ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ حاصل ہوا ۔انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد پچھلے سال اس عرصہ تک26 لاکھ تھی۔ تاہم اب ایف بی آر کی بہترین کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہیں اور انہوں نے ایف بی آر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں