عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا، ہارٹوگ شیفرکی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات

ہارٹوگ شیفر کی حکومت پاکستان، احساس اور ڈاکٹر ثانیہ کو کورونا کے پس منظر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد ،عالمی بینک کی احساس کیلئے مکمل تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی

بدھ 4 اگست 2021 14:57

عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا، ہارٹوگ شیفرکی ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا، ہارٹوگ شیفرنے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نے ہارٹوگ شیفر کو احساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں، اصلاحات و پالیسیوں پر بریفنگ دی ۔عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ ہارٹوگ شیفر نے کہا کہ پاکستان کے احساس پروگرام سے دنیا بھر کے ممالک بہت سے اسباق حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہارٹوگ شیفر نے کورونا کے تناظر میں احساس کی کارکردگی بالخصوص احساس کی نسواں پچاس فیصد پلس پالیسی کو سراہا۔انہوں نے حکومت پاکستان، احساس اور ڈاکٹر ثانیہ کو کورونا کے پس منظر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ۔عالمی بینک نے احساس کیلئے مکمل تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی بھی کرائی ۔سربراہ عالمی بینک پاکستان، آپریشنز مینیجر اور سینیئر سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ بھی ہارٹوگ شیفر کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ ہارٹوگ شیفر ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments