بریانی، موسیقی اور سیکیورٹی ،عاصم اظہر کی کرس گیل کو آفر

اتوار 19 ستمبر 2021 19:20

بریانی، موسیقی اور سیکیورٹی ،عاصم اظہر کی کرس گیل کو آفر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان پر گلوکار عاصم اظہر نے بریانی سے ان کی تواضع کرنے کی پیشکش کردی۔ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان آ نے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں کل پاکستان جارہا ہوں کون میرے ساتھ آ رہا ہی کرس گیل کی ٹویٹ پر گلوکار عاصم اظہر نے انہیں بریانی کی پیشکش کردی ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے جوابی ٹوئٹ کی کہ ’خوش آ مدید کرس گیل، ہم آپ کی مہمان نوازی اچھی بریانی، بہترین موسیقی اور سیکیورٹی سے کریں گے۔کرس گیل کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ ’آپ کو خوش آمدید میرے بھائی، آپ اپنے گھر آرہے ہیں‘۔ٹوئٹر پر کرس گیل کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے اور ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں