گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48151 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، وزارت قومی صحت

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:22

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر  میں 48151 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، وزارت قومی صحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر  میں 48 ہزار 151 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 2357 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کے مثبت  آنے کی شرح 4.58 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 58 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں