صدرپاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کورونا کا شکار

تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں، بیگم ثمینہ علوی

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:33

صدرپاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کورونا کا شکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بیگم ثمینہ علوی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔بیگم ثمینہ علوی نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے مجھے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں