سابق چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری،راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:12

سابق چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری،راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سابق چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری پر نیب ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی ، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیدیا ، کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق سیکرٹری سکندر حیات، سابق ایگزکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں مسترد کر دیں ،نیب کی جانب سے توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف ، توقیر صادق تقرری کمیٹی کے چیئرمین اور یوسف رضا گیلانی تقرری اتھارٹی تھے جبکہ توقیر صادق کی تعلیم ، تجربہ کم اور اسناد بھی غیر تصدیق شدہ تھیں اور توقیر صادق نے جن کمپنیوں کا تجربہ ظاہر کیا وہ جعلی ثابت ہوئیں۔

فیصلے کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے،توقیر صادق کی تقرری میں جن لوگوں کو نظر انداز کیا گیا وہ بھی بطور گواہ پیش ہوئے اور توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقضان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں