اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی ہمت ہے تو میرے خلاف دعویٰ دائر کریں،شہزاد اکبر کا چیلنج
سحاق ڈار الطاف حسین کی طرح طانیہ میں سیاسی پناہ میں رہ رہے ہیں، اسحاق ڈار بھی نواز شریف کی طرح وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے، تین سال ہو گئے ہیں واپس نہیں آ رہے، مفرور شخص برطانیہ میں بیٹھا ہے، انٹرویو
بدھ 20 اکتوبر 2021 13:01
(جاری ہے)
بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم او) کا کام ہے کہ کسی اکائونٹ میں پیسے آئیں، مشتبہ ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کے شبہ میں متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرے، اسحاق ڈار جب وزیر خزانہ تھے تو ان کے دور میں شریف خاندان کی جعلی ٹی ٹیز ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ ہوئی جو عدالتی دستاویزات کا حصہ ہیں، رمضان شوگر ملز، دیگر ٹرانزیکشنز کی تاریخیں دیکھیں وہ اسحاق ڈار کے دور کی ہیں، ایف ایم او نے اس وقت کیوں رپورٹ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار برطانیہ سے ایس ای سی پی کو جو لیٹرز آتے تھے ان کو دبا دیتے تھے اور انہیں مزید تحقیقات سے روک دیتے تھے، ان لوگوں نے قوم کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا ہے، میں تو حیران ہوں کہ یہ کیسے جھوٹ بول لیتے ہیں، ایک شخص جو بحیثیت وزیر خزانہ ایک ادارے کو لیڈ کرتا رہا اور اب کہتا ہے کہ اس کا ایف ایم او سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مشیر احتساب نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنسز دائر ہو چکے تھے، منی لانڈرنگ ریفرنسز میں ان کے خلاف کئی والیم ہیں، ان کے خلاف کیسز کے ثبوت دستاویزات کی صورت میں موجود ہیں، عدالتی احکامات پر پاکستان کی اسحاق ڈار کی تمام جائیدادیں ضبط ہو چکی ہیں، پاکستانی قانون کے مطابق ایک مفرور شخص کو اس بات کا حق بھی نہیں کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنا مدعا بیان کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2019میں برطانوی حکام کے ساتھ اسحاق ڈار کو واپس بھیجنے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے تھے، میری اطلاع کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے رکھی تھی جو منظور ہو گئی ہے، صحافی ان سے سوال پوچھ لیں کہ وہ برطانیہ میں کس قانونی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ اے ایف او پر خبر پر قانونی کارروائی کیلئے دستاویزات تیار کر رہا ہوں، تیار ہو جائیں تو کیس فائل کروں گا، میرے خلاف من گھڑت خبر چلائی گئی کارروائی کا حق رکھتا ہوں، معافی مانگ لیں کیس نہیں کروں گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں قانون ہے کہ دس ہزار سے زائد تنخواہ بھی بینک ٹو بینک آتی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے میں ناکا می پر باقاعدہ پروگرام بنا کر 9 مئی کیا گیا ،وزیر دفاع کی ..
سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ، وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کا نشست ..
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزا نہ ملنا نظام پہ سوالیہ نشان ہے، رانا ثناء اللہ
مئی کی مذمت آئی پی پی کا منشور ہے، فردوس عاشق
پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا
رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں، نعیم پنجوتھا ..
تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی
کنول شوزب نے سفری پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
زیرالتوا ٹیکس مقدمات پر تجاویز چیئرمین ایف بی آر کو ارسال
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عوامی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کی یقین دہانی
گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید
تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،راجہ پرویز اشرف کا پیغام
-
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی‘ عظمیٰ بخاری
-
آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے میں ناکا می پر باقاعدہ پروگرام بنا کر 9 مئی کیا گیا ،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
-
سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ، وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کا نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا
-
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزا نہ ملنا نظام پہ سوالیہ نشان ہے، رانا ثناء اللہ
-
مئی کی مذمت آئی پی پی کا منشور ہے، فردوس عاشق
-
تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی
-
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عوامی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کی یقین دہانی
-
گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید
-
تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے ،وزیر دفاع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی
-
ملتان کے ہوائی اڈے سے حج آپریشن کا آغاز،چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نےعازمین کو ائیر پورٹ سے الوداع کہا