ایف آئی اے سائبر کرائم نے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا

پیر 29 نومبر 2021 16:39

ایف آئی اے سائبر کرائم نے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ایف آئی اے سائبر کرائم نے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے،انگوٹھوں کے ذریعے ملزمان مختلف نیٹورکس کی سمیں ایکٹویٹ کرواتے ،ملزمان ایکٹویٹ ہونیوالی سمیں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے،گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں،گرفتار گینگ کے قبضے سے 2350سمز پکڑی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے 1980 سم جیکٹس جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی پکڑی گئی ہیں،ملزمان کے قبضے سے مختلف لوگوں کے 40اصل شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی گئی،گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، راضیہ اورفاروق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں