کیپٹن (ر )محمد صفدر کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان جائیداد کے تنازع کیس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

پیر 29 نومبر 2021 16:39

کیپٹن (ر )محمد صفدر کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان جائیداد کے تنازع کیس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سپریم کورٹ میں کیپٹن (ر )محمد صفدر کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان جائیداد کے تنازع کیس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔کیپٹن ر صفدر کے بھائی سجاد اعوان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر اعظم نذیر تارڑ کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے میں جمع کرائی جائے،اعظم نزیر تارڑ اس سے قبل تین بار التوا مانگ چکے ہیں۔عدالت نے کہاکہ آج بغیر اطلاع کے وکیل سمیت دوسرے فریق میں سے کوئی پیش نہیں ہوا،عدالت نے کہاکہ چاہتے ہیں اعظم نزیر تارڑ معاونت کریں اس طرح کے رویہ کی حمایت نہیں کریں گے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کافی عرصے سے کیس چل رہا ہے اس کو مزید لٹکانا نہیں چاہتے۔بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں