عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، مریم اورنگزیب

فواد چوہدری ٹویٹ کر کے کون سی آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں، ترجمان ن لیگ

منگل 30 نومبر 2021 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ٹویٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں ،عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ٹویٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں ،ٹویٹ کرکے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہو گی ،عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیںعوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں سنیں ٹویٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں کیوں جھوٹ بولتے ہیں ، کیوں عوام کی بے بسی ، غربت اور مفلسی کا مزاق اڑاتے ہیں کیوں L عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں آٹا چینی بجلی گیس دوائی اب عمران مافیا کے جانے سے اب مہنگائی کم ہوگئی فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں آج ڈاکٹرز، طلبائ ، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پہ ہیں صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں