زمین پر قبضہ کیس ،ہائی کورٹ کا لینڈ ایکوزیشن کا معاملہ سی ڈی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں زیرغور لانے کا حکم
سی ڈی اے بورڈ قانون کے مطابق فیصلہ کرنے اور آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57
(جاری ہے)
عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کے علاوہ صرف فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پاس زمین ایکوائر کرنے کا اختیار ہے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ لینڈ کلکٹر کبھی ڈی ایچ اے اور کبھی آئی بی کے سکول کیلئے لینڈ ایکوائر کر رہا ہے۔ وکیل سی ڈی اے نے کہاکہ سی ڈی اے نے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی اجازت نہیں دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ ریگولیٹر ہیں اور آپکو لینڈ ایکوزیشن سے متعلق معلوم ہی نہیں، اگر سی ڈی اے نے اجازت نہیں دی تو لینڈ کلکٹر کیسے نوٹس جاری کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کل کو ہر سوسائٹی لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو لینڈ ایکوائر کرنے کیلئے کہے گی، آپ کہہ رہے ہیں آپ نے اجازت نہیں دی، یہ بیان دے کر کیوں خود کو شرمندہ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہاں پر ایک قانون نافذ ہے، سی ڈی اے اسلام آباد کی ریگولیٹر ہے، سی ڈی اے سکیم بناتا ہے اور اسکے تحت لینڈ ایکوائر کی جا سکتی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی بھی ماسٹر پلان سے باہر نہیں جا سکتی، یا تو عدالت کو بتائیں کہ ماسٹر پلان ختم ہو گیا، پھر سی ڈی اے بھی ختم ہو جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ سی ڈی اے بورڈ کے سامنے رکھیں اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں، ایک بات ذہن نشین کر لیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قانون سپریم ہے اور اس پر عملدرآمد ہونا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار