سربیا کے بعد ڈھاکہ میں بھی مہنگائی مہنگائی کی آوازیں

پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی فنڈز کی کمی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھا دیا افسران اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ایک کروڑ 6 لاکھ کی رقم فوری مہیا کی جائے،پاکستانی مشن کا خط منظر عام پر آگیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے بھی مہنگائی مہنگائی کی آوازیں گونجنے لگے،سربیا کے بعد اب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے فنڈز کی کمی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی پر بلبلا اٹھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈھاکا میں پاکستانی مشن کا خط بھی منظر عام پر آگیا جس میں انہوںنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور فنڈز کی کمی جیسے مسائل کا ذکر کیا،مراسلہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائِی کمیشن کے ہیڈ آف چانسری جہانزیب کی جانب سے لکھا گیا،خط میں کہا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں،روپے کی تیزی سے گرتی قدر نے ڈھاکا میں موجود پاکستان مشن میں فنڈز کی شدید کمی کردی ہے،فنڈز نہ ہونے سے مشن کے اسکول کی فیس کی ادائیگی نہ کی جاسکی ، اسکول فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں مشن کے افسران اور ملازمین کیلئے مسائل بڑھ سکتے ہیں، مراسلے میں ایک کروڑ چھ لاکھ روپے جلد از جلد مہیا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں