سینٹرل ایشین والی بال لیگ ، پاکستان کا(کل )سری لنکا سے مقابلہ ہوگا

ہفتہ 11 مئی 2024 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے دوسرے روز (کل (اتوارکو تین میچز کھیلیں جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری اینگرو سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے دوسرے روز پہلے میچ میں کرغزستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔دوسرے میچ میں میزبان پاکستان کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں افغانستان اور ایران ایکشن میں دکھائی دینگے،ایشین لیگ کا فائنل سترہ مئی کو کھیلا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں