عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 73 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے جاوید آباد میں سوئی گیس فراہمی منصوبے پر جاری کام آخری مراحل

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور وچیئرمین اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 73 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے جاوید آباد میں سوئی گیس فراہمی منصوبے پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کے سیکرٹری نعیم خان نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مزکوزہ علاقے کا دورہ کرکے منصوبے کا جائزہ لیا۔اور منتشر آبادی میں لائنیں بچھانے کے حوالے ضروری ہدایات جاری کیں۔عامر شہزاد اور احمد حسین سمیت دیگر مقامی افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔جنہوں نے سوئی گیس فراہمی پر عوامی قائدعمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں