اسلام جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا،احسن اقبال

علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے، مولانا فضل الرحمن کے ٹوئٹ میں جواب

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام سیالکوٹ واقعے کی طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں