وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل صدر و سیکرٹری جنرل کے نام خط

مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا بھارتی اشتعال انگیزیوں،غیر ذمہ دارانہ رویے اور فالس فلیگ آپریشنز کرنے کے بیانیہ کو عالمی امن و استحکام کیلیے خطرہ قرار دیا

پیر 6 دسمبر 2021 23:52

.اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل صدر و سیکرٹری جنرل کے نام خط لکھا ہے خط میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل صدر و سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے اشتعال انگیزیوں،غیر ذمہ دارانہ رویے اور فالس فلیگ آپریشنز کرنے کے بیانیہ کو عالمی امن و استحکام کیلیے خطرہ قرار دیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر تنازع کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت حل پر زور دیا اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادیں اقوام متحدہ کے تحت ایک جمہوری غیر جانبدارانہ و استصواب رایے کی ضمانت دیتی ہیںوزیر خارجہ نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں ماورایے عدالت قیل عام،گرفتاریوں،اور غیر قانونی قید کے حالیہ سلسلہ کی جانب توجہ دلائی اقوام متحدہ انسانی حقوق مشینری اور بین الاقوامی میڈیا، غیر جانبدار این جی اووز نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بار بار اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ان مظالم میں کشمیری انسانی حقوق کارکنان صحافیوں سول سوسائٹی اراکین کے خلاف ہراساں کیے جانا اور حملے کرنا شامل ہیں شاہ محمود قریشی نے معروف کشمیری انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کی گرفتاری کا خصوصی طور پر زکر کیا معروف کشمیری انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کو تمام بنیادی انسانی حقوق،قوانین، اقدار اور عالمی قوانین کے منافی گرفتار کیا گیاپاکستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خاتمہ، تنازع سے بچاو اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تعمیری رابطہ کے لیے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

اب بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں5 اگست 2019 غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کو واپس کرتے ہویے بات چیت کے لیے سازگار ماحول تیار کرے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کے عوام کے خلاف انسانی حقوق خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب میں غیر قانونی تبدیلیوں کو روکے ۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا مکتوب اگست 2019 سے اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر اعتماد میں لینے کے لیے رابطوں کا حصہ ہے تاکہ سلامتی کونسل کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ و پر امن حل کی ذمہ داری یاد کرائی جا سکے۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں