کالعدم تحریک طالبان کے اہم قیدیوں کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے ، ذرائع

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے امن مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں عام طالبان کو رہا کردیا گیا تاہم اہم قیدیوں کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے ۔ایک اعلیٰ سینئر افسر نے اس کی تصدیق کر دی ہے کہ رہا کیے جانے والے افراد حکومت پاکستان کی وائٹ اور گرے لسٹ میں شامل تھے تاہم اہم طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اہم قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کیا گیا ہے تاکہ فیصلہ کیا جائے انہیں پاکستان میں اپنے علاقوں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے یا افغانستان بھیج دیا جائے۔پاکستانی مذاکرات کار طالبان سے یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے گروپ سے ناوابستہ تاہم یکساں نظریات کے حامل عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کریں گے۔توقع ہے کہ طالبان مذاکراتی عمل کو تقویت دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کر دیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان نے اب تک 42? طالبان قیدی رہا کر دیے ہیں اور ا?ج جمعرات تک مزید 96 قیدی رہا کردیے جائیں گے، فریقین نے ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں