سابق چیف جج رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور چار وزراء کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

پیر 17 جنوری 2022 15:24

سابق چیف جج رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور چار وزراء کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور چار وزراء کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور چار وزراء کی نااہلی کے لیے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

سابق چیف جج کی بہو انعم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے احمد حسن رانا عدالت میں پیش ہوئیاور موقف اختیار کیاکہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے،پی ٹی آئی کے چار وفاقی وزراء وزراء عوام میں عام معافی مانگ لیں،جس نے جو بھی کہنا ہے قانوں کے مطابق کہے، کسی کی تضحیک نہ کیا جائے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں