
اسلام آباد میں دو دہشتگرد مارے گئے ، ٹی ٹی پی نے اعتراف کیا ہے ، یہ ہماری قوم اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی ،وزیر داخلہ
0 ارب ڈالر اپنی ریاست کے دہشتگردی کی جنگ میں لگائے ،وزارت داخلہ نے تمام آئی جیز اور رینجرز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے ، عمران خان کہیں نہیں جارہا ہے ، پیپلز پارٹی نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے،کویڈ بڑھ رہا ہے ، اپوزیشن اپنے فیصلوں پر غور کرے ،عدم اعتماد میں آپ کے 25 ووٹ کم ہوں گے ،ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا، شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 جنوری 2022 17:26

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ طالبان کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی تو رہے گروپ اکا دکا وارداتیں کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں دو دہشتگرد مارے گئے جس کا ٹی ٹی پی نے اعتراف بھی کیا،یہ ہماری قوم کو اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی۔
انہوںنے کہاکہ 11 فروری کو یہ گروپس اکٹھے ہوئے،ہم 150 ارب ڈالر اپنی ریاست کے دہشتگردی کی جنگ میں لگائے ،وزارت داخلہ نے تمام آئی جیز اور رینجرز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے،ہماری قوم ان مسائل کا سامنا کرنے کیلئے سینہ تان کر کھڑی ہے۔ اپوزیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو انہوں نے جانے کی باتیں کی ،عمران خان کہیں نہیں جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کویڈ ہے اپوزیشن اپنے فیصلوں پر غور کرے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے اس ملک میں ایسے ادارے بنا دیے جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان نے گارنٹی دی کہ انکی ذمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ داعش سے بات نہیں ہوئی، بی این اے چھوٹا سا گروپ ہے،ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی،اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ آج وہاں ہمارے خلاف ماحول نہیں ہے،طالبان کی مشکلات دور کرنے کیلئے عمران خان آپ دیکھیں گے خود سب سے رابطے میں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ 42 عالمی فورسز کو طالبان نے شکست دی اسکے بعد بعض انکے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشتگردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں،انکو شکست فاش ہوگی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسکو ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اسلام آباد آجائے اور شوق پورا کر لے، یہ منہ اور مسور کی دال۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد میں آپ کے 25 ووٹ کم ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کو منظور ہوا تو عمران خان 5 سال پورے کریں گے،جو لوگ کہتے ہیں ہم جا رہے ہیں انکی عقل کام چھوڑ چکی ہے،نہ ہم جا رہے ہیں نہ آپ آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوری نقصان ہوا تو یہ انکا نقصان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کے معاملے کا ڈراپ سین
-
"ماں اٹھو، ماں جلدی اٹھو تمہیں کچھ نہیں ہو گا"
-
صدرمملکت کا شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام اور متحدہ عرب امارات کی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار
-
صوبے یکم جون تک گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کریں، شہباز شریف
-
عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا
-
پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی86 روپے سے زائد ہوگئی
-
وزیراعظم کا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پرصدر فاریکس ایسوسی ایشن اور چیئرمین ایکسچینج کمپنیزملک محمدبوستان سے رابطہ، تشویش کا اظہار
-
وزیرعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات
-
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف سرکاری اشتہارات میں مبینہ خورد برد ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
بظاہرلگتا ہے دھماکے میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، سعید غنی
-
حمزہ شہباز سے وزیر اعلی پنجاب کے حلف کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت( کل )ہوگی
-
دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.