وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دینے ، 8 سہولت مراکز قائم کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 جنوری 2022 16:14

وزیراعظم عمران خان  کی  پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل  دینے ، 8  سہولت  مراکز  قائم  کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 90 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دی جائے، ان کی سہولت کیلئے 8 اوورسیز مراکز بھی قائم کئے جائیں۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی تارکین وطن اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد طارق الحسن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستانی تارکین وطن کی سہولت سے متعلقہ امور زیر بحث لائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ 90 لاکھ پاکستانی تارکین وطن جو اس ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تارکین وطن کیلئے ایک چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے ون ونڈو سہولت کیلئے 8 اوورسیز مراکز بھی قائم کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں