صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات ،وطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

منگل 17 مئی 2022 15:36

صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات ،وطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں د وطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ منگل کو ہونے و الی ملاقات میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ عارف علوی نے کہاک ہسعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب متعدد علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبرز آف کامرس کو باہمی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے روابط جاری رکھنے کی ترغیب دینے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں