اپوزیشن کو وقت نہیں دینگے تو ہائوس کیسے چلائیں گے ،فہمیدہ مرزا پھربرہم

جمعہ 20 مئی 2022 14:53

اپوزیشن کو وقت نہیں دینگے تو ہائوس کیسے چلائیں گے ،فہمیدہ مرزا پھربرہم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قومی اسمبلی میں جے ڈی اے کی رکن فہمیدہ مرزا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اپوزیشن کو وقت نہیں دینگے تو ہائوس کیسے چلائیں گے ۔جمعہ کو فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اپوزیشن کو وقت نہیں دیں گے تو ہاؤس کیسے چلائیں گے،وزراء ایوان میں نہیں اور کورم بھی پورا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوگیا ہے،رپورٹ آئی ہے کہ سندھ میں ہونے والی دہشتگردی میں را ملوث ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریکس کی سربراہی بھارت کر رہا ہے اور سنا ہے پاکستان بھی شرکت کر رہا ہے،ایوان کو بتایا جائے کہ کیا پاکستان شرکت کر رہا ہے یا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں نویں اور دسویں کا پیپر آئوٹ ہوگیا ہے،سندھ کی چودہ سال والی حکومت تعلیم کا نظام نہیں بناسکی،وہاں بلدیاتی انتخابات کس طرح ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں