شیریں مزاری کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، بابر اعوان

اتوار 22 مئی 2022 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے سابق وزیر انسانی حقوق کو گرفتار کیا ہے۔ تھانہ کوہسار کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ شیریں مزاری کو دراصل گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے، جس پر اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیری مزاری کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، ہمیں قانونی طریقے سے گرفتاری پر کوئی اعتراض نہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ حکومت شیریں مزاری کو گرفتار کرکے لانگ مارچ نہیں روک سکتی، قانوناً پولیس کو ایک سے دوسرے صوبے جانے پر اجازت درکار ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد صوبہ پنجاب کا حصہ نہیں ہے، ڈی سی پولیس کو دوسرے صوبے میں جاکر گرفتاری کی اجازت دیتا ہے، پولیس تھانہ خالہ جی کا گھر نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں