عمران خان کی قیادت میں فسادی جتھہ واضح عدالتی احکامات کو کھلم کھلا روندتے ہوئے وفاق پر حملہ آور ہے، عدالت عظمیٰ اس توہین عدالت کا نوٹس لے کر اپنے حکم پر عمل درآمد کرائے، مریم اورنگزیب

جمعرات 26 مئی 2022 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے موثر انتظامی فیصلوں کے ذریعے آج پورا دن فتنہ اعظم عمران صاحب کی قیادت میں جس فسادی، مسلح جتھے کو قابو کئے رکھا، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی، وہ معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کو ڈھال بنانے اور واضح عدالتی احکامات کو کھلم کھلا روندتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل، مشینری اور پولیس کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اس توہین عدالت کا نوٹس لے کر اپنے حکم پر عمل درآمد کرائے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے اسلام آباد کے مختلف مقامات سمیت چائنہ چوک پر میٹرو بس کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں