آصف زرداری کا جسٹس صفدر شاہ مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 30 جون 2022 21:07

آصف زرداری کا جسٹس صفدر شاہ مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس صفدر شاہ مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ ، غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے بھی ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس صفدر شاہ مرحوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت دینے والی سپریم کورٹ کی بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے اس عدالتی قتل کی مخالفت کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں