مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہو گئے

یوم آزادی مبارک لیکن اسکی سرکاری تقریب میں مرد وزن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی۔مفتی تقی عثمانی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اگست 2022 11:43

مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہو گئے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اگست 2022) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ۔14 اگست کو پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا۔اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکز تقریب منعقد ہوئی تھی۔ تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رقص موجود تھا۔

یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد و خواتین کے رقص پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مفتی تقی عثمانی بھی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہو گئے۔ اسی حوالے سے مفتی تقی عثمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی مبارک لیکن اسکی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مرادف ہے۔

(جاری ہے)

مفتی تقی نے کہا کہ کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا کیازمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟۔ ۔جب کہ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 68 سال بعد ہمارے قومی ترانہ کے عظیم الفاظ اور ساز نئے انداز میں قوم کی آواز بننے جارہے ہیں، اس خوبصورت پیشکش اور تاریخی لمحات کو پاکستانی قوم کے نام کرتے ہیں۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ 68 سال بعد قومی ترانہ کے عظیم الفاظ اور ساز نئے انداز میں قوم کی آواز بننے جارہے ہیں، میں اس خوبصورت پیشکش اور ان تاریخی لمحات کو پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔ انہوں وزارت اطلاعات، سٹیئرنگ کمیٹی، آئی ایس پی آر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان زندہ باد۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں