اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںقومی اسمبلی کی پارلیمانی امور کمیٹی کل ارکان پارلیمنٹ کو ہوائی سفر ..

قومی اسمبلی کی پارلیمانی امور کمیٹی کل ارکان پارلیمنٹ کو ہوائی سفر کے خصوصی پاس جاری کرنے پر غور کرے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

(خبر جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی میاں عبدالحنان کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کمیٹی میں ممبران قومی اسمبلی و سینٹ ممبران کو ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی بجائے سپیشل پاس جاری کرنے والی سفارشات زیر غور آئیں گی اور کمیٹیوں کے اندر اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں