مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے،شاہ محمود قریشی

انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر چل سکتے ہیں،امید ہے کہ عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی،وائس چیئرمین تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 27 مارچ 2023 10:43

مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2023ء ) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے،انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر چل سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف طرف مذاکرات کی دعوت تو دوسری طرف ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،آئین میں واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔

جو بہانہ بنایا گیا ہے وہ کمزور ہے،امید ہے کہ عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی،ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے؟ مریم نواز جب جلسہ گاہ جاتی ہیں،تو کیا رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں پیٹشن دائر کر دی ہے،کارکن لڑائی نہ کرے پرامن رہیں شرارت یہ کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت جانبدار ہے،اب تک 1500 سے 1800 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،پی ڈی ایم حکومت کس منہ سے خود کو جمہوری حکومت کہتی ہے؟پی ڈی ایم کے قول و فعل میں بہت بڑا اتضاد آ چکا ہے۔ جبکہ عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں بال بال بچا تھا،حکومت نے حملے کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،یہ خوفزدہ ہیں کہ پی ٹی آئی انتخابات جیت گئی تو ان کیلئے مشکل ہو جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میرے اوپر دوبارہ حملے کی کوشش کی گئی،میری جان کو خطرہ ہے کیونکہ یہ لوگ اب بھی اقتدار میں ہیں۔ پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے کیونکہ حکومت ناکام ہو چکی ہے،الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے مجھ پر 100 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں