سیکرٹری تجارت خرم آغا نے دورہ افغانستان کے دوران دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر بات چیت کی، ترجمان دفترخارجہ

جمعرات 28 مارچ 2024 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سیکرٹری تجارت خرم آغا نے 24 سے 27 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا اور افغانستان کے وزیر تجارت نورالدین عزیزی کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملات پر بات چیت کی۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریقین نے دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے، تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) کے نفاذ، ملٹی موڈل ایئر ٹرانزٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ان مسائل پر ہونے والی پیش رفت سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں