ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج منصور علی شاہ بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے حوالے سے پیدا شدہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے بعد وزیرِ اعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں