وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کسانوں سے گندم خریداری یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے وزرا ء اعلی کو خط

بدھ 17 اپریل 2024 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین نے کسانوں سے گندم کی خریداری یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے وزرا اعلی کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ،فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین نے کسانوں سے گندم کی خریداری یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے وزرا اعلی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں کہاگیا ہے کہ صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف پر نظر ثانی کریںاور گندم کی خریداری کے اہداف کے حصول میں بھی تیزی لائیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہے ،گندم کی فصل کی حساسیت، پیداوار، زخیرہ اندوزی ، سمگلنگ اورصوبوں میں مختلف طرح کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی سرکاری خریداری میں تیزی لائی جائے اور کسانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں