ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیراعظم کا اختیارختم

منگل 30 اپریل 2024 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم کا اختیار ختم ہوگیا اور یہ اختیار وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو مل گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں اور ڈویژن کو پروفیشنلز کی تلاش کے لیے ’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔

متعلقہ وزیر، مشیر یا وزیر مملکت کی منظوری سے فرم کی خدمات لی جاسکے گی تاہم ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔ذرائع کے مطابق ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویڑن لیڈ کردار ادا کرے گی اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول پیپرا رولز اور ریگولیشن کے تحت قائم کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنیکا پلان بنایا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں بھی وزیراعظم کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کا اختیار وزرا، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں